بھٹکل :۳۰/ستمبر (ایس او نیوز) پی سی جابن سائنس کالج دھارواڑ میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی کے سال 2016کے لئے ڈگری کالجوں کے مابین پاور لفٹنگ کا مقابلہ منعقد ہوا۔
اس مقابلے میں گروسدھیندراپی یو کالج کے طلبا نوین ناگپا نائک نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ پاورلفٹنگ کے 65کے جی شعبہ میں تعلقہ کے سرکاری پی یوکالج کے طالب علم پرشانت نائک نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ دونوں طلبا فرنڈس جم کے وینکٹیش نائک کی رہنمائی میں تربیت پائے تھے ، انعام حاصل کردہ طلبا کو کالج کی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔